ٹنگمرگ//لالپورہ کنزر میں دوران شب زمین کھسک جانے سے نذیر احمد صوفی و ظہور احمد صوفی پسران محمد رمضان صوفی کے دو منزلہ رہاشی مکان کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا تاہم افراد خانہ معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ مکان کا پچھلا حصہ مکمل طور زمین بوس ہونے کے نتیجے میںناقابل رہائش بن گیا۔ تحصیلدار کنزر سید شاہد حسین شیرازی نے علاقے کا دورہ کرکے نقصان کا جائزہ لیا اورصورتحال سے ضلع انتظامیہ کو آگاہ کیا ۔