اشرف چراغ
کپوارہ// میلہ کھیر بوانی کے بعد شمالی ضلع کپوارہ کے مختلف علاقوں میں کشمیری پنڈتو ں کی مصروفیات جاری ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں جاکر مندرو ں کی دوبارہ بحالی کا کام شروع کرتے ہیں ۔پیر کے روز کپوارہ کے لال پورہ لولاب میں لو ناگ مندر کی رونق کو 36سال بعد بحال ہو گئی جب کشمیری پنڈتو ں نے یہا ں آکر اس مندر کوعبادت کے لئے ودبارہ کھول دیا گیا ۔لوناگ لال پورہ مندر ایک تاریخی مندر ہے جو 90کی دہائی میں نا مساعد حالات کے بعد کشمیری پنڈتو ں کی ہجرت سے ویران پڑ گیا تھا تاہم 36سال بعد اس مندر کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اور کشمیری پنڈتو ں نے یہا ں پھر سے پو جا پاٹ شروع کر دی اور اس علاقہ میں ماضی کے طور طریقے کے مطابق دوبارہ بھائی چارہ سلسلہ دیکھنے کو ملا ۔اس موقع پر علاقہ کے مسلم برداری کے لوگو ں ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ نے شرکت کی جبکہ علاقہ کے مسلم برداری نے کشمیری پنڈت بھائیو ں کے لئے سب کچھ حاضر رکھ دیا ۔پنڈتوں نے بتایا کہ گزشتہ دور وز کے ودران مقامی باشندو ں کی جانب سے جو گرمجوشی اور پیار دیا گیا وہ کشمیر کی فرق ورانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی دیرانہ روایت کی عکاسی کرتا ہے ۔
انہو ں نے وادی میں اپنے آ بائی مقامات پر مستقل طور رہنے کی خواہش ظاہر کی اور سرکار پر زور دیا کہ وہ ان کی باز آبادکاری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں کیونکہ ہم اب کشمیر میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ مسلم برداری نے ہر ہمیشہ ضرورت پڑنے پر مندرو ں ،گودوارو ں اور دیگر مذہبی املاک کی بحالی اور ان کی تزئین و آرائش کی کوشش کی اور ضرورت پڑنے پر ان کی جائیداوں کا تحفظ کیا ۔کشمیری پنڈت گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی سرگرمیا ں ،روز گار ،سماجی میل جول اور اپنے اپنے آبائی گائو ں میں لوگو ں سے ملا قات کرنے میں مصروف ہیں ۔ان میں زیادہ تر پنڈت خاندان سرکاری ملازمتیں کرتے ہیں جبکہ کچھ محکمہ مال ،پی ڈی ڈی ،تعلیم اور زراعت سمیت مختلف محکموں میں خدمات انجام دیتے ہیں ۔یہ کشمیری پنڈت جن کا تعلق کپوارہ ضلع کے مختلف علاقوں سے ہے اپنے گھرو ں میں جاکر تہوار مناتے ہیں اور پوجا پاٹ کرتے ہیں ۔ایک کشمیری پنڈت کا کہنا ہے کہ ماضی کی نقل مکانی کے باجود کپوارہ میں 80فی صدی آبائی اراضی ابھی تک ان ہی ملکیت ہے اور یہ خاندانووقت وقت پر اپنے جائیداو ں کی دیکھ بال کرتے ہیں ۔کشمیری پنڈت خاتون اور بی جے پی لیڈر جن کا تعلق ترہگام علاقہ سے ہے وہ ماضی میں پنچائت وارڈ ممبر بھی رہ چکی ہے نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کپوارہ ضلع کے مختلف علاقوں میں کم و بیش 8مندر بحال کر دئیے گئے جہا ں اب ہر روز کشمیری پنڈت پوجا کرتے ہیں اورجمو ں و کشمیر میں امن و امان کے لئے دعائیں کرتے ہیں،۔