جموں //جموں کی ایک عدالت نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے لئے بی جے پی لیڈر کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کی ہے۔ کٹھوعہ عصمت دری اور قتل معاملے میں ملزمین کی حمایت میں ریلی نکالنے کے بعد دبائومیں کابینہ سے استعفیٰ دینے والے چودھری لال سنگھ کے بھائی نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے لئے ناشائستہ زبان کا استعمال کیا تھا، جن کے خلاف عدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہیرا نگر کے تھانہ انچارج نے عدالت میں ایک عرضی داخل کرکے الزام لگایا تھا کہ راجندر گرفتاری سے بچ رہے ہیں اور جموں اور اودھم پور میں اپنے چھپنے کے ٹھکانے کو بار بار تبدیل کررہے ہیں۔اس کے بعد کٹھوعہ کے چیف عدالتی مجسٹریٹ اے ایس لنگیہہ نے منگل کو بی جے پی لیڈر کے خلاف وارنٹ جاری کیا۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر جنگلات لال سنگھ کے بھائی راجیندر کے خلاف 21 مئی کودفعہ 5.9 (خاتون کے کردار کشی کے لئے الفاظ، خلاف ورزی یا کارروائی کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔