کولگام // ہتھیار بند افراد نے سنیچر کی سہ پہر لارو کولگام میں اُس مالک مکان کو اغوا کرلیا ہے جس کے مکان میں 22اکتوبر کو جھڑپ کے دوران 3جنگجو جاں بحق ہوئے تھے اور بعد میں جہاں بارودی شل پھٹنے سے 7شہریوں کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔مقامی لوگوں کے مطابق سہ پہر کو کچھ نامعلوم اسلحہ بردار لارو نامی گائوں میں نمودار ہوئے اور انہوں نے مالک مکان شیراز احمد بٹ کو بندوق کی نوک پر اپنے ساتھ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی نسبت جانکاری حاصل کررہے ہیں۔