مہور//سب ڈویژن مہور کے گاو¿ں لار میں پچھلے 20 دن سے ٹرانسفارمر خراب پڑا ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کو کئی بار مطلع کیا گیالیکن محکمہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ آجکل طلباءکے امتحانات چل رہے ہیں لیکن بجلی نہ ہونے کے باعث ان کی پڑھائی پر برا اثر پڑ رہا ہے۔اس کے علاوہ موبائل فون بھی چارج نہیں ہو پاتے ہیں۔ادھر جمسلان سے بھی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ وہاں پر بھی بجلی ٹرانسفارمر کئی دنوں سے خراب پڑا ہے لیکن محکمہ خاموش تماشائی کا رول ادا کر رہا ہے۔گل گل برمیدار کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ 2009 میں بجلی کھمبے ریلن سے گل گل سے ہوکر برمیدار تک لگائے گئے تھے اور کھمبوں پر ترسیلی لائن بھی لگائی گئی اور ایک ٹرانسفارمر بھی 2Kv کا لگایا گیا لیکن بدقسمتی سے اس علاقہ میں نہ تو بجلی چالو کی گئی اور جن لوگوں نے تقریباً دس کلومیٹر کی دوری سے کھمبے اٹھا کر لائے ،ان کو مزدوری بھی نہیں دی گئی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران کے ٹھیکےدار نے لوگوں سے کام کراکے انہیں کوئی مزدوری نہیں دی جو ابھی بھی اجرت کے منتظر ہیں۔