سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی(لائوڈا ) نے کل نائو پورہ ،صدرہ بل ،باغوان پورہ لالبازار ،شالیمار اور تیل بل میں انہدامی کارروائی عمل میں لائی اور3کانوں ،ایک یکہ منزلہ مکان اور ایک ٹین شیڈ کو مسمار کیا۔لائوڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میںچند خود غرض لوگوں نے کورونا وبا کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر یہ ناجائز تجاوزات کھڑا کی تھیں ۔لائوڈا حکام نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جبکہ ٹپر،آلورڈ کیر ئر ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اجازت کے بغیر تعمیراتی میٹرل ڈل اورنگین جھیل کے حدود میں نہ ڈالیں۔بصورت دیگر اْن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔