کلکتہ//ترنمو ل کانگریس کی چیرپرسن ممتا بنرجی نے قومی میڈیا کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’بی جے پی کی ترجمان بن گئی ہے‘‘۔اشوک نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی دوسری ریاستوں سے بکس بھر کر روپے لارہی ہے اور یہاں تقسیم کیا جارہا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سے حساب لیا جائے کہ وہ کتنے روپے اس انتخاب میں خرچ کیے ہیں۔حوالے سے روپے پہنچوائے جارہے ہیں۔کل بی جے پی امیدوار کی کار سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔بی جے پی لیڈروں کو زیڈ پلس اور وائی پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے اور اس کی آڑ میں روپے کی لین دین ہورہی ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ غنڈوں میں روپے تقسیم کرکے بوتھ لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن اس کے خلاف کیا کارروائی کررہی ہیں۔مگر بکس بھر کر روپے تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے والی ہے۔بی جے پی والوں کو معلوم نہیں ہے کہ بنگال کے عوام روپے پر فروخت نہیں ہوتی ہے۔ممتا بنرجی نے سوال پوچھا کہ آخر بی جے پی کے پاس اتنے روپے کہاں سے آرہے ہیں۔کیا بی جے پی نے یہ روپے نوٹ بندی کے زمانے کمائے تھے۔یہ روپے رافیل دلالی میں ملے تھے۔کہاں سے یہ روپے آئے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ نوٹ بندی 8بجے رات میں کیا گیا تھا مگر اگلے تمام اخبارات میں فل پیج اشتہار شایع ہوئے تھے۔