سرینگر// سرینگر میںپولیس نے قمار بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے قمار بازوں کے اڈئے پر چھاپہ مار کر 4 قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائی گئی رقم ضبط کر لی ۔ پولیس اسٹیشن نگین نے حضرت بل میں قمار بازوں کے اڈئے پر چھاپہ مار کر 4 قمار بازوں معراج الدین دھوبی ولد غلام محمد ساکن دھوبی محلہ حضرت بل ،بلال احمد سوداگرولد عبدالرشید ،اعجاز احمد بٹ ولد محمد رمضان بٹ اور نصیر احمد دھوبی ولد محمد شفیع ساکنان دھوبی گھاٹ حضرت بل کو گرفتار کر کے دائو پر لگائے گئے 3320 روپے ضبط کرلئے ۔پولیس نے کیس زیرنمبر164/2017,U/S13 gambling act اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔علاقے کے لوگوںنے پولیس کی جانب سے سماج میں پھلی جرائم کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی کافی سراہنا کی۔