سمیت بھارگو
راجوری//راجوری میں حکام نے کچھ مسلم تنظیموں کی طرف سے دی گئی احتجاجی کال کی وجہ سے امن و امان کے مسئلہ کے خدشے کے پیش نظر قصبے میں دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں عائد کیں۔حکام نے بتایا کہ راجوری قصبہ میں 36 گلی کے قریب واقع ایک زمین کے ٹکڑے کو لے کر تنازعہ شروع ہو گیا ہے جس میں مسلم کمیونٹی کے لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ ایک مسجد سے تعلق رکھنے والی اوقاف اسلامی کی زمین ہے اور وہ اس جگہ پر نئی مسجد بھی تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن لوگ اس جگہ کے آس پاس رہنے والے دیگر کمیونٹی سے اس کے تعلق کا دعویٰ کررہے ہیں۔اس پر جمعرات کو قصبے میں کشیدگی کے درمیان حساس صورتحال پیدا ہوگئی جس کے بعد پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ جمعرات کی دیر رات مرکزی قصبے میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
دریں اثنا، جمعہ کے روز، حکام نے دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں عائد کیں ۔اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں امن و امان کے مسائل کے اندیشے کا ذکر تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی آر پی سی 144 کے تحت پابندیاں لگانے کے لیے جاری کردہ اس حکم میںکہا ” پولیس حکام کی طرف سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ راجوری شہر میں امن و سکون میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہے۔”انہوں نے کہا کہ امن و امان کی کسی بھی صورت حال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سمجھداری کی بات ہے جس کی وجہ سے سی آر پی سی 144 کے تحت 9 ستمبر بروز جمعہ کو راجوری قصبے میں ایک جگہ پر چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندیاں عائد کی گئیں ۔ڈی ایم راجوری نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے کہا کہ وہ حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔حکام نے بتایا کہ پبلک ایڈریس سسٹم کے ساتھ نصب پولیس گاڑیوں نے جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجے راجوری قصبے کے چکر لگا کر لوگوں کو پابندیوں کے نفاذ اور صرف ضروری نقل و حرکت کی اجازت دینے کے بارے میں آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے ٹاؤن ایریا میں تمام کاروباری ادارے بند رہے اور سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت بہت کم تھی۔اس کے ساتھ ہی مساجد کے اندر لوگوں کی بہت کم موجودگی دیکھی گئی جو جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے جمع تھے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلع میں حالات مکمل طور پر پرامن رہے اور کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
ہفتہ کو کوئی پابندی نہیں: حکام
سمیت بھارگو
راجوری //راجوری میں سرکاری حکام نے ہفتے کے روز پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ امن و امان کے محاذ پر گڑبڑ کے خدشے کے بعد راجوری شہر میں عائد کی گئی تھیں۔ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے بتایا کہ جمعہ کو قصبے میں صورتحال مکمل طور پر پرامن رہی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعہ کی صبح سے عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ راجوری قصبے میں ہفتہ کو کوئی پابندی نہیں ہوگی اور حالات معمول کے مطابق چلیں گے۔