سرینگر//ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی،نیشنل فرنٹ ،تحریک مزاحمت،مسلم لےگ، مسلم کانفرنس، پےپلز لےگ ،پیروان ولایت اورسالویشن مومنٹ نے ہلاکتوں کے جاری سلسلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے سری گفوارہ جھڑپ کے دوران محمد یوسف راتھر نامی ایک عام شہری کو مارکر اور اس کی بیوی رفیقہ بانو کو زخمی کرکے بھارت کی جمہوریت کو ایک مرتبہ پھر سے داغدار بنادیا ہے۔مزاحمتی قائدین نے اس معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ قربانیوں کی حفاظت ہر حال میں لازمی ہے۔فریڈم پارٹی نے کشمیر میں کسی رکاوٹ کے بغیر ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری گفوارہ اننت ناگ میں ہوئی ہلاکتوں نے ریاست کے حکمرانوں پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔ پارٹی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وادی کشمیر کے اندر انسانی خون کی ارزانی باعث فکر مندی ہے اور اس قتل و غارتگری کی ایک وجہ یہاں بھاری فوجی جماﺅ ہے۔انہوں نے فورسز اور سول حکام کی نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محمد یوسف راتھر کے بیٹے سیار احمد کو اُن کے مرحوم والد کی تجہیز و تکفین میں شرکت سے روکنے سے متنازعہ خطے کے اندر انسانی حقوق کی پامالیوں کاصحیح اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ اس معرکہ آرائی میںجاں بحق ہوئے چارجنگجوﺅں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ انسانی زندگی انتہائی قیمتی ہے اوراس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے لیکن ہمارے نوجوان اسی زندگی کو یہاں کے عوام کی آزادی کیلئے قربان کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان قربانیوں کی حفاظت کرکے عوام کے حق خود ارایت کی تحریک کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں‘۔نیشنل فرنٹ نے شہری ہلاکت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے کشمیری عوام مسلسل خوف کے ماحول میں جینے پر مجبور ہیں۔ ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد یوسف راتھر کی ہلاکت اور اس کی اہلیہ رفیقہ بانو کو زخمی کئے جانے سے یہ بات ایک بار پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ حکمران عوام کے بارے میں فکر مندنہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقدس لہو کی ہر صورت میں حفاظت کی جائے گی۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے حالیہ ایام میں بانڈی پورہ، ترال اور سری گفوارہ میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں اور ایک عام شہری کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ ہمارے نوجوان ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی اٹھتی ہوئی اور قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور محدود ذرائع و وسائل کے باوجود اپنے سے کئی گنا طاقتور حریف سے نبرد آزما ہوکر انسانی اور اسلامی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش اور قابل تقلید باب رقم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ’ ان قربانیوں کی عزت و توقیر ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے اوران قربانیوں کو حقیقی خراج عقیدت یہ ہوگا کہ ہم کسی بھی صورت میںان قربانیوں کو فراموش نہ کریں بلکہ حصول مقصد تک جدوجہد ایمانداری،یکسوئی، اتحاد اور اتفاق کے ساتھ جاری رکھیں۔ دریں اثناء ترجمان کے مطابق تنظیم کی طرف سے شیخ مصعب کے ہمراہ ایک وفد نے داو¿د احمد صوفی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔مسلم لےگ نے مسلسل ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان طاقت کے نشے مےں چور ہوکر جس طرح ےہاں انسانی حقوق کی دھجےاں بکھےر کر چھوٹے بچوں اور عام شہرےوں کو راست فائرنگ کے ذرےعے نشانہ بنارہاہے، اُس سے ےہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان کو خون کا” چسکا “ لگ چکا ہے۔لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہا کہ ’تل ابےب‘ سے رہنمائی حاصل کر کے دلی جس طرح ےہاں طاقت کے بے جا استعمال سے پُرامن مظاہرےن پر آگ و آہن کا بے درےغ استعمال کرکے نسل کشی کرنے مےں مصروف ہے وہ انتہائی تشویشناک معاملہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظےموں کو سنجےدہ اور فوری نوٹس لےنے کی ضرورت ہے۔ مسلم کانفرنس کے چیئر مین شبیر احمدڈار نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کی قربانیاں رواں تحریک کا عظیم سرمایہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم و جبر کی ایک ایسی داستان لکھ رہا ہے جو تاریخ میں شاید ہی کہیں اوردیکھنے کو ملے گی۔ پےپلز لےگ کے وائس چیئرمےن محمد ےاسےن عطائی نے خراج عقےدت پےش کر تے ہو ئے کہا کہ’ ہم اس خون کے امےن ہیں‘ ۔انہوںنے ہلاکتوں اورعام شہریوں کو زخمی کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔پیروان ولایت نے عام شہری کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارتی حکام کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔تنظیم کے ترجمان نے خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے تئیں قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ترجمان نے فورسز کے ہاتھوں آئے روز شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کر ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے تحریک پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا ۔سالویشن مومنٹ کے ایک وفدنے مفتی مدثر اور محمد اسحاق کی قیادت میں اننت ناگ جاکرنوجوانوں کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔تنظیم کے ایک اور وفد نے جاوید احمد اور رفیق احمد کی قیادت میں کھرم جاکرغمزدگان سے یکجہتی کا اظہارکیا۔