سرینگر// لشکر طیبہ کے چیف محمود شاہ نے ہندوارہ اور بارہ مولہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں اور ایک خاتون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے حصول کے لئے ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور جنگجو برابرقربانیاں پیش کر رہے ہیں۔لشکر ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کی طرف سے موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور نہ ہی ہندوستان اس تحریک آزادی کو دبا سکے گا۔