جموں//ایم ایل سی سیف الدین بٹ کی صدارت میں قانون ساز کونسل کی پٹیشنز کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر بی کے ٹھاکر کی طرف سے دائر شدہ پٹیشن سے متعلق معاملات پر غور کیا جو انہوں نے مڑواہ۔ دچھن اور کشتواڑ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے چناب ویلی پاور پروجیکٹ کے خلاف دائر کی تھی۔ارکان اسمبلی غلام نبی مونگا ، شام لال بھگت، فردوس احمد ٹاک اور جاوید احمد مرچل نے میٹنگ میں حسہ لیا اور پٹیشنز سے متعلق معاملات کے بارے میں اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔کمیٹی نے کونسل سیکرٹریٹ کو ہدایت دی کہ وہ چیئرمین سی وی پی پی ، کمشنر سیکرٹڑی پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی ڈی سی وک اگلی میٹنگ میں شمولیت کرنے کی دعوت دیں۔سپیشل سیکرٹری کونسل، ڈپٹی سیکرٹری کونسل اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔