رینگر// اُمت اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر قاضی احمد یاسر کو پولیس نے اونتی پورہ کے قریب اس وقت گرفتار کیا جب وہ جمعہ کے موقع پر خانقاہ شاہ ہمدانؒ ترال میںعوام سے خطاب کرنے کے لئے جا رہے تھے ۔انہیں تنظیم کے سینئر قائدین بلال احمد میر اور وحید خان کے سمیت گرفتار کیا گیا اور اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں بند رکھا گیا۔ ترجمان نے پولیس کی اس حرکت کو مداخلت فی الدین قرار دیا اور کہا کہ جنوبی کشمیر کے میر واعظ ہونے کے ناطے ان کو دینی فرایض انجام دینے سے بار بار روکا جارہا جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔