محمد تسکین
بانہال// سب ڈویژن رامسو کے گانگرو علاقے میں جمعہ کی صبح پیش آئے ایک حادثے میں ایک نوجوان اسوقت لقمہ اجل بنا جب گھاس کاٹنے کے دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ گہری کھائی میں گر کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ شاہراہ پر واقع رامسو ہسپتال کے حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 22 سالہ مشتاق احمد گوجر ساکنہ قاضی گنڈ ضلع کولگام کو جب رامسو ہسپتال پہنچایاگیا تو وہ لقمہ اجل بن چکا تھا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مشتاق احمد گوجر گھاس کاٹ رہا تھا کہ پھسل کر گہری کھائی میں گر گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قاضی گنڈ کا رہنے والا تھا اور یہاں رامسو میں ایک رشتہ دار کی گھاس کٹائی کے سلسلے میں آیا ہوا تھا۔ مقامی لوگوں نے اسے پی ایچ سی رامسو منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے ضابطہ کی کاروائی کی ہے اور میت کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔