ڈورو//پی ایچ ای ڈویژن قاضی گنڈ میں کام کررہے 200عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا۔ ملازمین کاکہنا ہے کہ وہ گذشتہ کہی برسوں سے اس اُمید کے سہارے کہ آج نہیں تو کل وہ مستقل ہونگے محکمہ میں قلیل تنخواہ پرکام کر رہے ہیں ، اور اُن کی اُمید اُس وقت جاگی جب گذشتہ مہینے حکومت نے ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں تمام ایکزکیٹو آفیسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ عارضی ملازمین کی حتمی فہرست ترتیب دے تاکہ نوکریاں باقاعدہ بنانے پر غور وخوض کیا جائے ۔ملازمین کا الزام ہے کہ ایگزیکٹیو آفیسر قاضی گنڈ فہرست روانہ کر نے میں لیت و لعل کا مظاہرہ کر ہا ہے ،جس کی وجہ سے شک وشبہات پیدا ہوا ہے ۔ایگزیکٹیو آفیسر قاضی گنڈ آر کے پنڈت نے لسٹ ترتیب دینے میںلاپروہی کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اگلے دو دنوں کے اندر اندر لسٹ روانہ کیا جائے گا اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی ۔