اننت ناگ //قاضی گنڈ میں دوران شب نامعلوم افراد نے میونسپل کمیٹی وارڈ ممبر کی رہائش گاہ پر پٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔پانزت قاضی گنڈ میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں وارڈ ممبر اعجاز قادری کی ذاتی رہائش گاہ کو اُڑانے کے لئے پٹرول بم سے حملہ کیا ،جس کے نتیجے میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔حملے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود تھے ،تاہم اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔