سرینگر // جموں و کشمیر فیملی ویلفیئر محکمہ سے وابستہ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ تنخواہوں سے محروم ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ کئی بار محکمہ سے درخواست کرنے کے بائوجود بھی ریاستی سرکار ہمارے مشکلات کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیںدکھائی دے رہا ہے۔ ملازمین نے بتایا کہ پچھلے تین ماہ سے ہم تنخواہوں سے محرو م ہیں ۔انہوںنے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ اُن کی تنخواہیں وگذار کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔