لندن//فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک کیے جانے کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ اور امریکہ کے 9 اخبارات میں معافی پر مشتمل اشتہار شائع کروایا ہے ۔ مکمل ایک صفحہ پر مشتمل اشتہار میں تحریر ہے کہ 'آپ کی معلومات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا'۔برطانیہ کے 6 بڑے اختیارات سمیت 'سنڈے ٹائمز 'اور 'دی آبزرور'، 'نیویارک ٹائمز'، 'واشنگٹن پوسٹ' اور' وال اسٹریٹ جرنل' میں شائع ہوئے ، اشتہار اس اخبار میں بھی شائع ہوا ہے جس نے فیس بک پر صارفین کی معلومات کا اسکنڈل افشاں کیا۔مارک زکربرگ نے وضاحت کیا کہ یونیورسٹی کے ایک محقق نے 'کوئز کے ذریعے فیس بک کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا 2014 میں جمع کیا تھا'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف تھا جس کے لیے میں معافی مانگتا ہوں کہ اس وقت ہم کچھ نہیں کرسکے تاہم ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے بعد آئندہ کوئی ایسی غلطی نہ ہو'۔اشتہار میں مارک زکربرگ کے بیان شائع کیا جو انہوں نے گزشتہ ہفتے دیا اور جس کے بعد امریکہ اور یوروپ میں تحقیقات کا عمل شروع ہوا اور ساتھ ہی فیس بک کے شیئرز کی قیمت تنزلی کا شکار ہوئی۔فیس بک کے سربراہ نے واضح کیا کہ ''ہم ہر اس اپلیکیشن کا جائزہ لے ہیں جس کے پاس صارفین کا وسیع ڈیٹا ہے ، ہمیں امید ہے کہ ڈیٹا چوری کرنے والے مزید ہیں لیکن ہم انہیں تلاش کرکے ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کر دیں گے ''۔