عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نبارڈ نے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سب ڈویژن کی 30 خواتین کے لیے 30 دن کا ہنر مندانہ ترقی پروگرام (SDP) شروع کیا ہے۔ پروگرام کا افتتاح ڈپٹی جنرل منیجر نبارڈ سریندر سنگھ نے ضلع ترقیاتی منیجر نبارڈ روف زرگر کی موجودگی میں کیا۔سریندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں سیب اور سبزیوں کی پروسیسنگ کی بہت زیادہ گنجائش ہے اور خام مال کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیہی خواتین کو اس شعبے میں تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے گھروں پر یا SHG موڈ کے ذریعے چھوٹے یونٹس قائم کر سکیں۔روف زرگر نے بتایا کہ تربیت تھیوری پر مشتمل ہوگی اور عملی حصہ باغبانی محکمہ اچھ بل کے پروسیسنگ فارم میں منعقد ہوگا۔