سرینگر/فورسز نے بدھ کو جنگجوئوں کیخلاف وہ آپریشن ختم کیا جو جنوبی ضلع کولگام کے محمد پورہ نامی گائوں میں علی الصبح شروع کیا گیا تھا اور جس کے دوران ایک رہائشی مکان کو بارود سے اڑا کر زمین بوس کردیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق فورسز کو مکان کے ملبے سے کسی بھی جنگجو کی لاش نہیں ملی جس کے بعد آپریشن ختم کیا گیا۔
واضح رہے کہ فورسز کے مذکورہ آپریشن کے دوران گائوں میں مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران کم و بیش50افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چار کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
یہاں لوگوں نے فورسز کو شدید سنگباری کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے پیلٹ اور گولیاں چلائیں۔