سرینگر // خیام میں مشتبہ جنگجوئوں نے فورسز کے کیمپ پر گرینیڈ پھینکا تاہم وہ پھٹنے سے رہ گیا۔ادھر کیرن میں ایک فورسز اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔جمعہ شام دیر گئے جنگجوئوں نے خیام میں ہوٹل کہکشاں میں مقیم 161بٹالین سی آر پی ایف پر گرینیڈ پھینکا جو نہیں پھٹ سکا۔اس کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لیا گیا اور بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کر کے گرینیڈ کو ناکارہ بنایا گیا۔واقعہ سے آس پاس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ادھرکیرن سیکٹر کپوارہ میں 9سکھ لائی رجمنٹ سے وابستہ حوالدار درشن سنگھ اچانک بیہوش ہوگیا اور اسے فوری طور پر فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ مذکورہ فوجی کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔