سرینگر// سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک افسر کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر پین کمار 27روز کی رخصت پر گھر جارہا تھا لیکن جونہی فورسز کی بس ائر پورٹ کے مین گیت کے نزدیک پہنچ گئی تو176بٹالین کے افسر پر غشی طاری ہوئی اور وہ بیہوش ہوگیا۔ اسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال لیجایا گیا جہاں سے طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دم توڑ چکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ائر پورٹ پہنچنے کے وقت ہی اسکی حرکت قلب بند ہوئی اور وہ فوت ہوا۔ ادھر مائسمہ علاقے میں قائم داشمنی آکھاڑاکیمپ میں تعینات سی آر پی ایف کی 132 بٹالین سے وابستہ ایک اہلکار کار ہفتے کی صبح اچانک بے ہوش ہوگیا۔اسے اسپتال لینے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ تب تک حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوچکا تھا۔متوفی اہلکار کی شناخت41 سالہ دنیش کمار کے طور پر کی گئی ۔