یواین آئی
پیانگ یانگ//شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان نے فوجی سیارہ بھیجنے سے متعلق کہا ہے کہ یہ ہمارے دشمنوں کی سرگرمیوں کے خلاف صلاحیتوں کوابھارنے کیلئے کی گئی دفاعی مشق ہے۔شمالی کوریائی خبر ایجنسی کے سی این اے کے مطابق، کم جونگ ان نے مالگ یانگ۔ون نامی فوجی سیارہ خلا میں بھیجنے والے انجینئرز اور ماہرین سے ملاقات کی۔کم جونگ اْن نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ فوجی سیارے کا حصول دشمن قوتوں کے خلاف ہمارے جارحانہ عزائم کو بڑھانا ہے ،یہ فوجی سیارہ خلا میں عسکری طاقت کے دور کا ترجمان ہوگا جو کہ دشمنوں کی سرگرمیوں کے خلاف ایک دفاعی مشق کا حصہ ہے۔کم جونگ اْن نے کہا کہ یہ سیارہ ہمارا خلائی محافظ ہوگا،ہمیں اپنی ہوابازی اور خلائی بازیافتوں کی استعداد کے لیے مزید کوششیں کرنا ہونگی۔شمالی کوریا نے مالگ یانگ -ون نامی سیارہ گزشتہ دنوں خلا میں بھیجا تھا۔