سرینگر // حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ہندوپاک فوجی سربراہاں کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی خاطر اقدامات کریں۔ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئیے میر نے کہا کہ ’’بھارت کے فوجی سربراہ نے طاقت اور تشدد کولاحاصل قرار دیا جبکہ پاکستان کے فوجی سربراہ نے مسائل کے تصفیہ کی خاطر مذاکرات کی راہ اپنانے پر زور دیا۔ لہٰذا دونوں ممالک کی سیاسی قیادت پر لازم آتا ہے کہ وہ متعلقہ فوجی سربراہاں کی حمایت میں کھڑے ہوکر مسئلہ کشمیر کو پائیدار اورپرامن طریقے سے حل کریں تاکہ ریاست میں جاری خون ریزی بند ہوسکے‘‘۔