جموں // حد متارکہ پر کشیدگی کے بیچ بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے جموں کا دورہ کا جہاں انہوں نے وائٹ نائٹ کارپس میں آپریشنل تیاریوںکا جائزہ لیا اور جوانوں کو متحرک حالت میں رہنے کو کہا۔ایک دفاعی ترجمان نے کہا ’’ فوجی سربراہ اور شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے وائٹ نائٹ کارپس کا دورہ کر کے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا،یہ دورہ حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا‘‘۔فوجی سربراہ کو لیفٹنٹ جنرل پرم جیت سنگھ نے موجودہ تیاریوں کے بارے میں بتایا اور اگلی مورچوں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔فوجی سربراہ کو فائر بندی کی خؒاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور اسکے جواب میں کی گئی تیاریوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔انہوں نے کہا کہ فوج سرحدوں پر شہریوں کی کم سے کم نقصان کے حوالے سے پہلے ہی اقدامات کو بروئے کار لائی ہے ۔ انہوں نے فوج کو ہمہ وقت متحرک رہنے کی تلقین کی۔