جموں // فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے سنیچر کو شمالی کمان ہیڈکوارٹر ادہم پور کا دورہ کیا اور یہاں لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔جنرل راوت ریاست کے دو روزہ دورے پر ریاست کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے گذشتہ روز لداخ میں چین کیساتھ لگنے والی سرحد کا معائنہ کیا۔ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ فوجی سربراہ نے ریاست کی مجموعی صورتحال سے متعلق جانکاری حاصل کی اور لائن آف کنٹرول کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔انہوں نے سنیئر فوجی افسران کیساتھ تبادلہ خیال کیا اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔جنرل راوت نے ریاست میں آپسی تال میل قائم رکھنے کیلئے فوج،فضائیہ،سینٹرل آرمڈ فورسز،سیول انتظامیہ اور پولیس کی سراہنا کی۔