ریاسی//ریاسی میں تعینات فوج کے ایک32سالہ اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اتوار رات دیر گئے ریاسی میںیونیفارم فورس ہیڈکوارٹر سے وابستہ32سالہ اہلکارنے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی ماردی ۔گولی چلنے کی آواز سنتے ہی اسکے ساتھی دوڑ پڑے اور اسے خون میں لت پت حالت میں زمین پر گراہوا پایا۔ مذکورہ اہلکار کو فوری طوراسپتال پہنچایاگیا جہاںڈاکٹروں نے اسے مردہ وقرار دیا۔