راجوری/ لائن آف کنٹرول پر دتوٹ کے گاؤں والوں نے پیر کے روز گاؤں میں منعقدہ ایک کیمپ کے دوران فوج سے طبی امداد اور سازوسامان حاصل کیے۔ گاؤں دتوٹ ایک چھوٹا سا علاقہ ہے جو ضلع پونچھ کی تحصیل بالاکوٹ میں آتا ہے اور سرحد کے تار سے آگے لائن آف کنٹرول پر واقع ہے اور گاؤں کا جنوبی اور مشرقی علاقہ راجوری ضلع کی حد سے لگتا ہے جبکہ شمال مغربی کنارے پر تحصیل نکیال کا علاقہ ہے جو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی ایک تحصیل ہے۔ پیر کے روز فوج کے بھمبر گلی بریگیڈ نے گاؤں دتوٹ میں رہنے والے شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر بھروتی میں میڈیکل چیک اپ اور سامان تقسیم کرنے کا ایک پروگرام کیا۔ بنیادی صحت مرکز میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے علاوہ دیہاتیوں کا طبی معائنہ اور ان میں مفت ادویات کی تقسیم بھی کی گئی ۔