سرینگر// فوج نے اپنے4جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو بھی مار گرایا گیا۔ چنار کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل کے جے، ایس ڈھلن نے چنار کور کے سبھی پریوار کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، اس کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ آفیسر بھی آئے ہوئے تھے جنہوں نے ان کو خراج پیش کیا۔میجر ویبوتھی شنکر ڈھونڈھیال 33سال عمر کے تھے وہ سال 2011 میں فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔ تھیوہ گاوں دنگوال، دہرادون اتراکھنڈ کے رہنے والے تھے ان کے بعد ان کے گھر میں ان کی بیوی ہے۔حوالدار شیو رام 36 سال عمر کے تھے وہ سال2000 میں بھرتی ہوئے تھے، وہ راجستھان کے رہنے والے تھے، ان کے بعد ان کے گھر میں ان کی بیوی اور ان کی بیٹا ہے۔ گاوں راجگڑ ضلع ریواری ہریانہ کے رہنے والے سپائی ہری سنگھ26 سال عمر کے تھے اور وہ سال 2011کوبھرتی ہو ئے تھے، ان کے بعد ان کے گھر میں ان کی بیوی اور ان کا بیٹا ہے۔ سپائی اجے کمار اترپردیش کے میرٹھ کے رہنے والے تھے وہ 27سال عمر کے تھے اور سال2012 میں بھرتی ہو گئے تھے، ان کے بعد ان کے گھر میں ان کی بیوی اور ان کا بیٹا ہے۔