عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//فوج نے پروڑی گوجراں میں گوجر اور بکر وال کمیونٹی کے افراد میں کمبل تقسیم کئے، جو کہ فوج کی مقامی آبادی کے ساتھ ہم آہنگی اور حسن سلوک کے ایک اور اہم مظہر کے طور پر سامنے آیا۔ یہ اقدام بھارتی فوج کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد مقامی لوگوں کی مدد کرنا اور ان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا ہے۔فوج کی جانب سے یہ اقدام اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ فوج اپنے بنیادی فرادی ذمہ داریوں کے علاوہ بھی انسانی خدمت میں پیش پیش ہے۔ اس اقدام سے بھارتی فوج اور مقامی آبادی کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کے پل کو مستحکم کیا جائے گا اور قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ ملے گا۔کل 55 خواتین، 30 مرد اور 16 بزرگ شہریوں نے اس اقدام سے فائدہ اٹھایا، جو کہ مقامی کمیونٹی کے لئے ایک اہم تعاون ہے۔ بھارتی فوج کے اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہا گیا، اور یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ فوج کی خدمات صرف سرحدوں اور جنگی میدانوں تک محدود نہیں ہیں، بلکہ وہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بھی بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔فوج کا
کہنا ہے کہ ہر کمبل جو دیا گیا، وہ صرف کپڑے کا ٹکڑا نہیں بلکہ محبت، یکجہتی اور فوج کی انسانیت کے ساتھ وابستگی کا ایک مظہر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فوج نے یہ بھی وعدہ کیا کہ آنے والے دنوں میں بھی اس طرح کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات کی مدد کی جا سکے۔