سرینگر// ٹنگمرگ علاقے کے دس بچوں کوفوج کے زیرن کیمپ نے قومی یکجہتی اور مہم جوئی کے جذبے کو پیداکرنے کیلئے انڈین انسٹی چیوٹ آف اسکینگ اینڈ مائونٹینیئرنگ میں اسکینگ کی بنیادی تربیت میں داخلہ کیلئے سپانسر کیا ۔ان بچوں کو 17فروری کو فوج کے زیرن کیمپ میں ایک تقریب کے دوران اس تربیت کیلئے روانہ کیاگیا۔کورس کے دوران ان بچوںکوا نسٹی چیوٹ کے انسٹرکٹروں نے اسکینگ کے مختلف بنیادی ہنر سکھائے ۔اس دوران بچوں کو ملک کے دیگرعلاقوں کے بچوں سے بھی تبادلہ خیال کا موقعہ ملا۔ان بچوں نے تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاجو2مارچ کواختتام پزید ہوئی۔اس سلسلے میں اختتامی تقریب انڈین انسٹی چیوٹ آف اسکینگ اینڈ مائونٹینیئرنگ میں منعقد ہوئی جس کے دوران کمانڈنگ افسر زیرن کیمپ،آئی آئی ایس ایم کے پرنسپل اور بچوں کے والدین موجود تھے۔اشفاق احمد،عاظم اشرف،راحیل احمداورائویس منظور نے کورس میں پہلی چار پوزیشن حاصل کیں ۔بچوں کو اسناد اور ٹرافی سے بھی نوازا گیا ۔بچوں اوروالدین نے فوج کی ان کاوشوں کی سراہنا کی ۔