اوڑی/ شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں فوج نے پیر کو ایک رہائشی مکان میں موجود زندہ مارٹرشیل کوناکارہ بنایا جو وہاں گذشتہ تین روز سے موجود تھا۔
اطلاعات کے مطابق فوج کی بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے کمل کوٹ اوڑی میں صغیر احمد شاہ ولد نانگ علی شاہ کے گھر میں موجود ایک ماٹر شیل کو ناکارہ بنایا جو جمعہ کے روز ہند ۔پاک افواج کے درمیان گولہ باری کے دوران وہاں آکر گرا تھا اور تب سے وہیں موجود تھا۔
ایس ڈی پی اوڑی نے بتایا کہ کمل کوٹ اوڑی میں موجود زندہ شیل کو فوج نے ناکارہ بنایا اور پولیس کی ایک ٹیم اس دوران وہاں موجود رہی۔ جمعہ کی کراس ایل او سی گولہ باری کے بعد اوڑی کے ہاحی پیر اور کمل کوٹ سیکٹروں میں میں کئی ایسے شیل موجود ہونے کی اطلا عات ہیں جو پھٹی نہیں ہیں۔