سرینگر// ممبر اسمبلی انجینئر رشید نے کہا کہ فوج کی طرف سے لوگوں کی مار پیٹ اور مکانوں کی توڑ پھوڑ نہ صرف قابل مذمت بلکہ بلا جواز ہے ۔ ایسا کرکے فوج کون سے اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے اس کا جواب ان ہی کے پاس ہوگا لیکن انہیں سمجھنا ہوگا کہ ان کی دہشت گردی کا عوامی سطح پر بھر پور جواب دیا جائے گا ‘‘۔ انجینئر رشید نے کہا کہ انہوں نے پولیس سیول انتظامیہ کے ساتھ اس معاملے پر مفصل بات کی ہے اور انہیں خبر دار کیا ہے کہ اگر جلد از جلد فوج کی طرف سے کئے گئے نقصانات کی فوری بھر پائی نہ کی گئی تو ذمہ داری سرکار پر عائد ہوگی ۔