یواین آئی
منیلا// فلپائن میں امدادی کارکنوں نے منگل کی رات جنوبی فلپائن کے داواؤ ڈی اورو صوبے کے دیہاتوں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں مٹی اور چٹانوں کے نیچے دبے چھ لوگوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔صوبائی حکومت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ داواؤ ڈی اورو کی صوبائی حکومت نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 02 بجے تک چھ لاشیں اور 31 زخمی مل چکے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ مزید 46 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مائیکو شہر میں آفات سے بچاؤ کا ادارہ، جہاں یہ آفت پیش آئی، ابتدائی معلومات کی تصدیق کر رہی ہے۔