مقبوضہ بیت المقدس// فلسطین کے مقبوضہ علاقے جلجولیہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فلسطینی شہری پر گولیاں برسا کر لاش کو آگ لگا دی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران فلسطینی شہریوں پرحملوں کے 4واقعات رونما ہوئے۔ جلجولہ میں آباد کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 26 سالہ عبدالعزیز جمال قرمطہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس کے علاوہ 30 سالہ ابراہیم ناصر ابو عمرہ اور 18 سالہ انس طلال وحواح کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ادھرصہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیلی فوج نے 3فلسطینی لڑکوں عمر ابو سعود، تیسیر نتشہ اور علی ناصرکو حراست میں لے لیا۔