اسلامک جہاد تحریک کا انتخابات سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ
غزہ//فلسطین میں حماس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ فلسطینی صدر نے انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے 22 مئی کو قانون سازی کے انتخابات اور 31 جولائی کو ہونے والے صدارتی ووٹ کا اعلان کیا۔فلسطین میں دو بڑیا پارٹیوں حماس اور فتح نے انتخابات کرانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ۔فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات رواں برس بالترتیب 22 مئی اور 31 جولائی کو طے پائے ہیں، جن کے تحت یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ووٹنگ ہوگی۔ادھرفلسطینی تحریک اسلامک جہاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال میں ہونے والے صدارتی اور قانون ساز انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اوسلو معاہدے کے تحت انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے