ڈوڈہ//فریدیہ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ نے آج اپنا یوم تاسیس اور انعامات کی تقسیم کاری کی تقریب منانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر ڈوڈہ کے ایک نامور شخض خالد نجیب سہر وردی مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بشمول طلاب کے والدین نے شرکت کی۔سکول کے پرنسپل غلام نبی بٹ مہمانوں اور والدین کا خیر مقدم کرتے ہوئے سکول کا سالانہ رپورٹ پیش کیا اور طلاب کی حصولیابیوں کو اُجا گر کیا ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کے بعد ترانہ و دیگر دلکش ائیٹم پیش کرکے طلاب نے اپنی ذہانت کی عکاسی کی۔طلاب کے مختلف پروگراموں سے سامعین محظوظ ہوگئے تھے،جو طلاب کی جانب سے تعلیم اور اخلاقیات کی اہمیت کے ناٹکوںکو دیکھ کر متاثر ہوئے۔مہمان خصوصی نے دیگرمہمانوں کے ہمراہ شرکا اور ذہین طلاب میںاسناد تقسیم کی، جنھوں نے بورڈ و دیگر امتحانا ت میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔اپنے خطاب میں مہمان خصوصی خالد نجیب سہر وردی نے طلاب کے جوش و جذبہ اور اعتماد کی کافی ستائش کی اور سکول حُکام کو تمام بچوں کو ایک موقعہ فراہم کرنے کی بھی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یقینی طور طلاب کو مختلف شعبوںمیں اپنی لیاقت دکھانے کا موقعہ مل گیا ہے۔انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو نصابی تعلیمی کے علاوہ دینی اور اخلاقی اقدار سے بھی آراستہ کریں تا کہ یہ بچے قوم کا گرانقدر سرمایہ ثابت ہو سکیں۔ا س موقعہ پر دیگر معززین میںسعداللہ شعاد ،محمد حُسین شاہین، یوگراج ٹھسو سابقہ سی ای او، ڈاکٹر وحید بلوان ،ڈاکٹر جمشید احمد اور پروفیسر زین بٹ شامل تھے۔