سرینگر//ڈاکٹر علی جان شاپنگ کمپلیکس میں کل بھارت کی معروف ملک شیک برانڈ کے آوٹ لیٹ ’فرزن بوٹل‘ کی شاخ کھل گئی۔فروزن بوٹل کے مالک نعمان اندرابی نے کہا،’’فروزن بوٹل بنگلورنشین برانڈ ہے ۔میں نے یہاں اس کی شاخ کھولی ہے ۔ہم آئس کریم اورمختلف قسم کے ملک شیک مہیا رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس شاخ کاافتتاح ان کی والدہ نے ایک سادہ تقریب پر کیااوراس میں کئی تاجروں نے شرکت کی۔اندرابی جس نے جموں کشمیر سے باہر تعلیم حاصل کی ہے ،نے کہا کہ اس نے واپس آکر کشمیرمیں تجارت شروع کی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس سلسلے میں تحقیق کی اور پایا کہ اس قسم کے کاروبار کے یہاں اچھے امکانات ہیں ۔اندرابی نے کہا کہ فروزن بوٹل اپنی تجارت کوعالمی سطح پر پھیلانے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلور میں شروع کئے گئے فروزن بوٹل کے 21شہروں میں121شاخیں ہیں اور مزید500شاخ آئیندہ4سال میں کھولی جائیں گے ۔