سرینگر/ لارنو کوکر ناگ میں جاں بحق عسکریت پسند فرہان وانی نے صرف7ماہ قبل جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔مقامی لوگوں کے مطابق فرحان وانی ایک پڑھے لکھے گھر سے تعلق رکھتا تھااور گزشتہ برس انہوں نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا۔ فرحان کے والد غلام محمد پیشہ سے استاد ہیں۔جبکہ بتایا جاتا ہے کہ انکے دادا بھی لیکچرار تھے۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ برس جون میں فورسز اورجنگجوئوں کے درمیان خونین جھڑپ میں لشکر کمانڈر جنید متو جاں بحق ہوئے تھے،اور فرحان نے انکی نماز جنازہ میں شرکت کی،اور غائب ہوئے۔