یو این آئی
پیرس// فرانسیسی حکام نے سڑکوں پر شراب نوشی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور مقامی ایونٹ منتظمین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق تقریبات میں تبدیلی کریں۔فرانس اپنی حالیہ ہیٹ ویو کے دوران اب تک کے سب سے گرم دن کا سامنا کرنے والا ہے، جہاں شدید گرم رات کے بعد جنوب مغربی علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ شدید موسمی صورت حال 2003 کی ہیٹ ویو جتنی سنگین ثابت ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں تقریبا 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔