سرینگر//20سے زائد فدائین جنگجوئوں کا دستہ وادی میں داخل ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شیش پال وید نے وادی میں سیکورٹی کی جانب سے ہائی الرٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف اضلاع سے ملی رپورٹوں کے مدنظر رکھتے ہوئے جنگجوئوں کے حملوں کو ناکام بنانے کی خاطر وادی بھر میں سیکورٹی کے کڑے بندوبست کئے گئے ہیں۔ سراغ رساں اداروں کی جانب سے ریاست جموں کشمیر میں تعینات تمام سیکورٹی اداروں کواطلاع موصول ہوئی ہے کہ یکم جون سے لے کر4جون تک ریاست میں ممکنہ فدائین حملے ہو سکتے ہیں ۔سراغ رساں اداروں نے وادی کشمیر میں سیکورٹی اداروں کے لئے سخت ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حال ہی میں پیر پنچال علاقے سے جنگجوئوں کا ایک گروپ، جو بھاری ہتھیاروں سے لیس ہے، اس پار دراندازی کر نے میں کامیاب ہو گیا ہے اور یہ گروپ کئی حصوں میں بٹ گیا ہے جو ممکنہ طور پر کسی بڑی کارروائی کو انجام دینے کی تاک میں ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شیش پال وید نے وادی میں سیکورٹی کی جانب سے ہائی الرٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف اضلاع سے ملی رپورٹوں کے مدنظر رکھتے ہوئے جنگجوئوں کے حملوں کو ناکام بنانے کی خاطر وادی بھر میں سیکورٹی کے کڑے بندوبست کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بدر کی تقریب کی مناسبت سے مختلف اضلاع سے سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع موصول ہوئی ہیں کہ جنگجو آنے والے دنوں میں فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے کوئی بڑی کارروائی انجام دے سکتے ہیں۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ جنگجوئوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر وادی کے ہر ضلع میں سیکورٹی کو چوکنا کردیا گیا ہے۔