کرگل//وزیر اعلیٰ کے گریوینس سیل کے کوارڈینیٹر تصدق حسین مفتی نے خطہ لداخ کے دورے کے دوران آج دراس،کرگل اور ملبیک علاقوں میں عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کر کے اُن کو درپیش مسائل و مشکلات کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر لوگوں نے اپنے اپنے مسائل و مشکلات کے بارے میں اُن کو جانکاری دی اور اُن کے فوری ازالہ کی مانگ کی۔تصدق مفتی نے کہا کہ ان تمام مطالبات کو متعلقہ محکمہ کے ساتھ اُ ٹھا یا جائے گا۔ دریںاثناء ایمپلائمنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کرگل،ہو ٹل ایسو سی ایشن کرگل ،سٹوڈنٹ ایسو سی ایشن کرگل کے علاوہ دیگر تنظیموں اور عوامی نمائندؤں نے بھی تصدق حسین مفتی کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرایا ۔انہوں نے اُن کی تمام جائیز مانگوں کو حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔ اُن کے ہمراہ چیف منسٹر گریوینس سیل کے او ایس ڈی طُفیل احمد، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر گریوینس سیل انعام الحق کے علاوہ ضلع آفیسران بھی موجودتھے۔