سرینگر // نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے وادی میں بڑی تعداد میں جنگجوئوں کی ہلاکت پر دئے گئے فوجی جنرل کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا’’ یہ بہت بڑا سال ہوتا اگر کسی بھی نوجوان نے ہتھیار نہیں اٹھائے ہوتے‘‘۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’ میں فوجی جنرل کے بیان سے اختلاف کرتا ہوں،صحیح معنوں میں سالِ گذشتہ بہت بڑا کامیاب سال تب ہوتا ، اگر کسی نوجوان نے ہتھیار نہ اٹھائے ہوتے، کوئی جنگجو یا سیکورٹی اہلکار جھڑپوں کے دوران مارے نہ گئے ہوتے،جنگجوئوں کو ہلاکت کرنے کی مجبوری فتح کی کوئی وجہ نہیں‘‘۔