نیوز ڈیسک
جموں// انتظامی کونسل ،جس کی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، نے فارمیسی ایکٹ 1948 (سنٹرل ایکٹ) کے سیکشن 32-سی میں ترمیم کے لیے مسودہ بل کو منظوری دے دی ۔اس فیصلے کا مقصد سیکشن 32-C میں ترمیم کرنا ہے، جسے فارمیسی ایکٹ، 1948 (سنٹرل ایکٹ) میں 5 اکتوبر، 2020 کے تحت ایڈاپٹیشن آرڈر کے ذریعے داخل کیا گیا ہے۔ترمیم کے مطابق کوئی بھی شخص کوئی بھی شخص، جس کا نام جموں کشمیر فارمیسی ایکٹ، 2011 کے تحت قائم فارماسسٹ کے رجسٹر میں درج کیا گیا ہو، اور ایکٹ کے مطابق میڈیکل اسسٹنٹ کی تعلیم حاصل کی ہو،یہ سمجھا جائے گا، کہ وہ فارمیسی رجسٹر میں درج ہے، جسے قانون کے چپٹر!Vکے تحت قائم کیا گیا ہے۔تاہم اسے اسکی طرف سے دی جانے والی درخواست سے مشروط ہے۔ اس کی جانب سے دوبارہ نوٹیفکیشن کی تاریخ سے شروع ہونے والے ایک سال کی مدت کے اندر اور اس طرح کی فیس کی ادائیگی کی گئی ہو جو کہ جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری کی انتظامیہ کے ذریعہ تجویز کی گئی ہو۔اس اقدام سے سینکڑوں اہل افراد اور میڈیکل اسسٹنٹ تربیت یافتہ افراد کو اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے اور انہیں طب کے شعبے میں بہتر کیریئر کے امکانات فراہم کرنے کے لیے فائدہ پہنچے گا۔