سرینگر //فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز ( ایف ای ایس ) ڈیپارٹمنٹ نے اپنے سرینگر اور جموں ہیڈ کوارٹر میں ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے منایا ۔ اس موقع پر محکمہ صحت نے محکمہ صحت کے تعاون سے فرسٹ ایڈ سے متعلق تربیتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ سرینگر ہیڈ کوارٹر میں پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز جموں و کشمیر آلوک کمار نے کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے 9 ستمبر کو دنیا بھر میں منائے جانے والے ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر سروس اہلکاروں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کرنے پر ڈاکٹروں کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ سروس اہلکاروں کو مطلوبہ تربیت دیں تا کہ فائر فائیٹنگ اور ریسکیو آپریشنز کے دوران انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے ۔ اسی طرح ایف ای ایس ہیڈ کوارٹر گاندھی نگر جموں میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ای ایس کمانڈ جموں آر کے رئنا نے کی۔