عظمیٰ نیوز سروس
جموں//غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے حکام نے جموں میں مذکورہ عمل میں ملوث چھ گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے ۔جموں پولیس نے غیر قانونی کان کنی اور عوامی وسائل سے پیسہ نکالنے میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ہے۔حکام نے بتایا کہ سرپرائز آپریشن کے دوران جموں کے دیہی زون میں مختلف مقامات پرکارروائی عمل میں لائی گئی ۔پولیس چوکی منوال نے بغیر فارم اے کے ریت سے لدے ایک ڈمپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK21F-8064 کو تحول میں لے لیا۔پولیس سٹیشن اکھنور نے بغیر کسی قانونی اجازت کے ریت سے لدی دو گاڑیاں، ایک ٹریکٹر ٹرالی بغیر رجسٹریشن نمبر اور ایک ڈمپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK02CS-9810 کو تحول میں لے لیا۔پولیس سٹیشن نگروٹہ نے دو گاڑیوں، ایک ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK02AN/7465 اور ایک ڈمپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK20B/9631 کو ضبط کیا گیا ۔ان گاڑیوں کوضبط کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر کو ضروری قانونی کارروائی کے لئے آگاہ کیا گیا۔