عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری میں غیر قانونی کانکنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے راجوری پولیس نے دو ٹپر اور ایک ٹریکٹر ٹرالی کو ضبط کیا ہے۔گاڑیوں کو غیر مجاز کان کنی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ضبط کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ گاڑیوں میں ٹریکٹر ٹرالی ،دو ٹپر زیر نمبر JK02BX 2286اور JK11 7536 کو ضبط کرلیاگیا ۔پولیس علاقے میں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ پولیس نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کی نگرانی اور کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔