عظمیٰ نیوز سروس
جموں//غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جموں میں دو گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے ۔ضلع جموں کے جنوبی زون میں مختلف مقامات پر کی گئی ایک کارروائی میں، پی پی نہرو مارکیٹ نے غیر قانونی کان کنی کے تحت ضبط کی گئی ریت سے لدے ایک ٹپر کو تحویل میں لیا جس کا کوئی رجسٹریشن نمبر نہیں تھا۔اسی طرح پی پی چٹھہ نے ایک ڈمپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK 02 DD 2158 کو تحویل میں لے لیا جو بجری سے لدا ہو تھا ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ ان گاڑیوں کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر کو ضروری قانونی کارروائی کے لئے آگاہ کیا گیا۔جموں پولیس عوامی املاک کی حفاظت اور علاقے میں غیر قانونی کان کنی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔