بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف ایک کارروائی کے دوران 5ٹریکٹرضبط کرلئے ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 34/2021کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او آرہ گام نے ڈی ایس پی کنٹرول روم بانڈی پورہ کی نگرانی میں نادی ہل اور آرہ گام میں چیکنگ کرتے ہوئے باجری اور ریت سمیت پانچ ٹریکٹر ضبط کرلئے اورمزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔