یواین آئی
غزہ// غزہ کے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی منتقلی کے دوران ہلاک ہونے والوں میں صحافی، ایمبولینس عملہ اور سول ڈیفنس کے ارکان بھی شامل ہیں۔اسرائیلی طیاروں نے صبح سے غزہ کے وسیع علاقوں پر شدید فضائی اور توپ خانے سے حملے کیے۔ اس سے پہلے خان یونس میں پناہ گزینوں کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوج نے جنوبی اور مشرق صبرا اور مشرقی التفاح میں دھماکہ خیز روبوٹ نصب کیے اور شہر کے جنوب مشرقی علاقے زیتون میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا۔ شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں بھی مکانات کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 300 افراد بھوک سے ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 117 بچے شامل ہیں۔